حسن علی نے اپنی سب سے بڑی خواہش کا اظہار کردیا
جمیکا(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے عبدالرزاق اور اظہر محمود کی مانند آل راؤنڈر بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
قومی فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں آل راؤنڈ کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں،اس کام کے لیے میں نیٹ میں ایکسڑا پریکٹس بھی کرتا ہوں۔حسن علی مجموعی طور پر 107 بین الاقوامی میچز میں 195 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے 691 انٹرنیشنل رنز بھی بنائے ہیں۔حسن علی چھکے چوکے مارنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔
حسن علی کا کہنا تھا کہ میں وسیم اکرم، عبدالرزاق اور اظہر محمود جیسا آل راؤنڈ کرکٹر بننا چاہوں گا۔ آج کل یارکرز اور باؤنسرز کو باؤنڈری لائن کے باہر بھجوانے کی پریکٹس کررہا ہوں۔