دولہا کے ہاتھ کی تین انگلیاں کٹی دیکھ کر دلہن نے بارات کے ساتھ جانے سے انکار کردیا
مظفر گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن )دولہا کے ہاتھ کی تین انگلیاں کٹی ہونے کے باعث دولہن نے رخصتی سے انکار کردیا۔سخت گرمی میں گھنٹوں کے انتظار اور منتوں کے باوجود بھی دولہا اور باراتی خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے۔
جیو نیوز کے مطابق یہ واقعہ مظفرگڑھ کے علاقے چوک سرور شہید میں پیش آیا جہاں ماجد کا نکاح شبانہ نامی دولہن کے ساتھ ہوا تھا۔رخصتی کی تاریخ آنے پر دولہا بارات لےکر دولہن کے گھر پہنچ گیا لیکن دولہن نے ماجد کے ہاتھ کی 3 انگلیاں کٹی ہوئی دیکھیں تو بارات کے ساتھ رخصتی سے انکار کردیا۔ دولہن کے والد کا کہنا تھا کہ دولہے کے ہاتھ کی تین انگلیاں نہیں ہیں،جس کا اب پتہ چلا، جس پر بیٹی نے رخصتی سے انکار کیا، 5 گھنٹوں کے انتظار کے بعد دولہا اور باراتی واپس روانہ ہوگئے۔