سندھ اسمبلی میں پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری

سندھ اسمبلی میں پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کی رکن اسمبلی رعنا انصار کی بطور سندھ اسمبلی کی اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔جی ڈی اے، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے رعنا انصار کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی کی حمایت کی ،تینوں سیاسی جماعتوں کے 39 ارکان اسمبلی نے رعنا انصار کی اپوزیشن لیڈر کیلئے جمع کروائی گئی ریکوزیشن پر دستخط کیے۔

اس سے قبل اپوزیشن اراکین کی اکثریت نے رعنا انصار کو نامزد کیا تھا، ان کی جگہ کوئی اور امیدوار سامنے نہ آنے پر سپیکر سندھ اسمبلی نے ایم کیو ایم کی رکن رعنا انصار کو اپوزیشن لیڈر کی سیٹ پر بیٹھنے کی دعوت دی۔

مزید :

ادب وثقافت -