خلیل الرحمان قمر کے بعد ایک اور شخصیت ہنی ٹریپ کا شکار ہوگئی

Jul 26, 2024 | 09:32 PM

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف مصنف خلیل الرحمان کے بعد سی ای او ملتان ڈاکٹر فیصل قیصرانی بھی ہنی ٹریپ کا شکار ہوگئے۔ 

 تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرفیصل قیصرانی کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 20 جولائی کو امبرنامی خاتون سے الفلاح مارکیٹ میں ملاقات ہوئی، امبر اپنے3 ساتھیوں کے ہمراہ میری گاڑی میں بیٹھ گئی۔ ملزمان نے بوتل پینےکیلئے دی جس کو پی کر میں بے ہوش ہوگیا، 3 گھنٹے بعد ہوش آنے پرگاڑی سمیت حسن آباد پر موجود تھا اور گاڑی سے 90 ہزار روپے، 40 ہزار کی عینک، گھڑی اور شناختی کارڈ غائب تھے،ملزمہ نے سی ای او ہیلتھ سے نازیبا تصاویر کےعوض 50 لاکھ روپےطلب کرلیے اور ملزمان نے ڈاکٹر فیصل قیصرانی سے 23 جولائی کو 5 لاکھ روپے بھتا وصول کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں پلوشہ عرف امبر، محمد آصف، مظہر عباس اور محمد سجاد سمیت 6 ملزمان شامل ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں