عالمی اے آئی تنظیم ایسوسی ایشن فار دی ایڈوانسمنٹ آف آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے پاکستان چیپٹر کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا

عالمی اے آئی تنظیم ایسوسی ایشن فار دی ایڈوانسمنٹ آف آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ...
عالمی اے آئی تنظیم ایسوسی ایشن فار دی ایڈوانسمنٹ آف آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے پاکستان چیپٹر کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا
سورس: ai/grok

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے میں باضابطہ قدم رکھ دیا ہے، جہاں دنیا کی سب سے معتبر AI تنظیم ایسوسی ایشن فار دی ایڈوانسمنٹ آف آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AAAI) کے پاکستان چیپٹر کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ یہ تنظیم 1958 میں قائم ہوئی تھی اور عالمی سطح پر AI کی تحقیق اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

 افتتاحی تقریب کراچی  میں منعقد ہوئی جس میں 200 سے زائد سی لیول ایگزیکٹوز، پروفیسرز، محققین اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔تقریب کی صدارت AAAI پاکستان کے نو منتخب چیئرمین محمد طاہر نے کی جنہوں نے اس عالمی الحاق کے وژن اور فوائد پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہایہ محض ایک چیپٹر نہیں بلکہ پاکستان کی عالمی AI ایکو سسٹم میں باقاعدہ شمولیت ہے۔ AAAI کے ذریعے ہمیں 15,000 سے زائد بین الاقوامی ریسرچ پیپرز، عالمی جامعات کے ساتھ تعاون، سٹارٹ اپس کے لیے فنڈنگ، انٹرنیشنل ہیکاتھونز اور پاکستان میں AAAI ریجنل کانفرنس کی میزبانی جیسے مواقع ملیں گے۔تقریب میں حکومتِ پاکستان کے نمائندگان اور ٹیکنالوجی کے ممتاز رہنماؤں نے بھی شرکت کی، جن میں ڈاکٹر یاسر ایاز (چیئرمین نیشنل سینٹر آف آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور قومی AI ٹاسک فورس کے سربراہ) بھی شامل تھے۔ انہوں نے AAAI کی آمد کو سراہتے ہوئے کہا یہ ایک گیم چینجنگ لمحہ ہے۔ AAAI کی موجودگی کے ساتھ پاکستان کی AI صلاحیتوں کو اب عالمی سطح پر تسلیم کیا جائے گا۔ یہ تعلیمی، معاشی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں غیر معمولی ترقی کے دروازے کھولے گا۔
مائیکروسافٹ کے ریجنل ڈائریکٹر جبران جمشید نے AAAI کے عالمی اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا اگر AAAI نہ ہوتی، تو آج جو AI انقلاب ہم دیکھ رہے ہیں وہ ممکن نہ ہوتا۔ یہ چیپٹر پاکستانی ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر ایک نئی شناخت دے گا۔پاکستان میں AAAI کی آفیشل ویب سائٹ www.aaai.pk کا آغاز 14 اگست 2025 کو کیا جائے گا جس پر رکنیت، تحقیق تک رسائی اور کمیونٹی اپ ڈیٹس دستیاب ہوں گی۔فوجی افسران، تعلیمی رہنماؤں اور کارپوریٹ سپانسرز کی موجودگی میں اس لانچ نے پاکستان کے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم میں ایک نئے اور باوقار دور کا آغاز کر دیا ہے  جس سے 200 ملین ڈالر سے زائد کی AI ڈرِوَن معاشی ترقی کی توقع ہے اور تعلیم، جدت اور کاروبار میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ ملے گا۔