صدر زرداری نے جنرل کوریلا کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا

Jul 26, 2025 | 08:11 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے کمانڈر جنرل مائیکل ایریک کوریلا کو پاکستان اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا۔
یہ اعزاز ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں دیا گیا، جو پاک-امریکہ عسکری تعاون اور علاقائی امن سے متعلق مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

آج اسلام آباد میں وسطی اور جنوبی ایشیا کے دفاعی سربراہان کی کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں جنرل مائیکل ایریک کوریلا کے ساتھ کرغزستان، قازقستان، ازبکستان اور تاجکستان کے دفاعی سربراہان نے شرکت کی۔

مزیدخبریں