الیکشن سے پہلے وسیع تر اتحا د بنا لیں گے:نو از شریف
لاہور(مانیٹڑنگ ڈیسک)مسلم لیگ( ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے قبل وسیع تر اتحاد وجود میں آجائے گا،جس میں مو جو دہ حکمرانوں کے اتحادی شامل نہیں ہوں گے ۔ مسلم لیگ( ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن )کے پاس پاکستان کے روشن اور محفوظ مستقبل کا ایجنڈا ہے ایسے آئیڈیاز رکھتے ہیں جو پاکستان کی اقتصادی حالت کو بدل ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان مایوس نہ ہوں مسلم لیگ (ن )ان کے شاندار مستقبل کی ضامن ہے۔میاں نواز شریف نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی اعتماداور یقین کے ساتھ وطن واپس آئیں گے اور پاکستان کی خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قوم کو بدترین لوڈ شیڈنگ،کرپشن،دہشت گردی،سپریم کورٹ کی توہین سمیت لاپتہ افراد جیسے مسائل میں مبتلا کر رکھا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے زیادہ اس کے اتحادی موجودہ حلات کے ذمہ دار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سوئس بنکوں میں موجود سرمائے کے تحفظ کے لئے کتنے وزیر اعظم قربان کریں گے۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد عدلیہ کے خلاف موجودہ حکمرانوں کے کسی منصوبے اور سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دے گی۔