طیارہ حادثہ میں ماں اور بیٹے کی جان معجزانہ طور پر بچ گئی،ایساکیسے ممکن ہوا؟جان کرآپ بھی سبحان اللہ کہنے پر مجبور ہو جائیں گے

طیارہ حادثہ میں ماں اور بیٹے کی جان معجزانہ طور پر بچ گئی،ایساکیسے ممکن ...
طیارہ حادثہ میں ماں اور بیٹے کی جان معجزانہ طور پر بچ گئی،ایساکیسے ممکن ہوا؟جان کرآپ بھی سبحان اللہ کہنے پر مجبور ہو جائیں گے

  


بگوٹا (نیوز ڈیسک) فضائی حادثے میں کسی کا زندہ بچ جانا تقریباً نا ممکن بات ہے لیکن کولمبیا میں ہونے والے ایک ائر کریش کے پانچ دن بعد اس حادثے کا شکار بننے والی ایک خاتون اور اس کا ننھا بچہ جنگل میں زندہ مل گئے۔

مزیدپڑھیں:کیا انڈے فریج میں رکھنا بہتر ہیں یا فریج سے باہر ،وہ بات جو آپ کو آج تک کسی نے نہیں بتائی

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ایک سیسنا ٹوئن انجن طیارہ کولمبیا کے چوکو صوبے میں جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا تھا اور ریسکیو اہلکاروں کو اس حادثے کے پانچ دن بعد اس حادثے کا شکار ہونے والی خاتون ماریا نیلی موریلو اور اس کا ایک سالہ بیٹا زندہ مل گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ خاتون کو کچھ زخم آئے تھے البتہ اس کا ننھا بیٹا بالکل صحیح سلامت تھا۔ ایمرجنسی اہلکار طیارے کے ملبے تک پیر کے دن پہنچے اور جب تک طیارے کو تلاش کیا جا سکا اس کا پائلٹ ہلاک ہو چکا تھا۔ طیارے کی تلاش کے مشن میں 14 افراد پر مشتمل ٹیم نے حصہ لیا جو تین دن تک جنگل میں ملبے کی تلاش کرتے رہے۔ کولمبین ائر فورس کے افسر کرنل ہیکٹر کراسکل کا کہنا تھا کہ طیارہ گھنے جنگل میں گرا اور یہ ایک خوفناک حادثہ تھا، ایسے میں خاتون اور اس کے ننھے بچے کا زندہ بچ جانا ایک ایک معجزہ ہے۔ خاتون اور اس کے بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ طیارے کی تباہی کی وجوہات تاحال سامنے نہی آ سکیں البتہ ایوی ایشن ماہرین حادثے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...