آپ آج تک انڈہ غلط طریقے سے فرائی کرتے آئے ہیں!درست طریقہ جانئے اور سب کو حیران کردیں

ماسکو (نیوز ڈیسک) انڈہ وہ ہردلعزیز غذا ہے جسے بچے بڑے سب ہی بہت پسند کرتے ہیں۔ اگرچہ انڈے ہر گھر میں پکائے جاتے ہیں لیکن انہیں مکمل گولائی میں اور بے مثال خوبصورتی اور صفائی کے ساتھ فرائی کرنا ہر کسی کو نہیں آتا۔ اگر آپ اپنے مہمانوں یا گھر والوں کو اپنی مہارت سے حیران کرنا چاہتے ہیں تو انڈے کو فنکارانہ طریقے سے فرائی کرنے کا ایک دلچسپ اور آسان گُر آپ کے لئے حاضر ہے۔ اس کا طریقہ بہت ہی سادہ ہے۔ ایک بڑے پیاز کو گولائی میں کاٹ کر اس کے گول چھلے بنا لیں۔ اب ان چھلوں کو گرم تیل میں رکھیں اور انڈے توڑ کا ان میں ڈالتے جائیں۔ ایک سائیڈ فرائی ہونے پر انڈے کو پلٹ دیں تا کہ دوسری سائیڈ بھی فرائی ہو جائے، اگر ہاف فرائی کرنا چاہیں تو پلٹنا ضروری نہیں۔ انتہائی خوبصورت اور گول فرائی کئے ہوئے انڈے تیار کرنے کا اس سے بہتر کوئی طریقہ نہیں۔ آپ چاہیں تو پیاز کے چھلے کو انڈے کے ساتھ ہی پیش کریں اور چاہیں تو اسے علیحدہٰ کر دیں۔
نیچے دی گئی ویڈیو میں یہی گُر ایک روسی ماہر شیف سکھا رہے ہیں۔