کیا آپ بتاسکتے ہیں ان 4 کمپنیوں میں سے کس کے ملازمین کی تعداد سب سے زیادہ ہے؟جواب آپ کے ہوش اڑاد ے گا

کیا آپ بتاسکتے ہیں ان 4 کمپنیوں میں سے کس کے ملازمین کی تعداد سب سے زیادہ ...
کیا آپ بتاسکتے ہیں ان 4 کمپنیوں میں سے کس کے ملازمین کی تعداد سب سے زیادہ ہے؟جواب آپ کے ہوش اڑاد ے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول (نیوز ڈیسک) جدید دور دنیا پر ملٹی نیشنل کمپنیوں کی حکمرانی کا دور ہے۔ آج کی بڑی بڑی کمپنیاں ہزاروں ملازمین کے ساتھ دنیا بھر میں موجودگی رکھتی ہیں اور گوگل، مائیکروسافٹ، سام سنگ اور ایپل ان کمپنیوں کی نمایاں ترین مثالیں ہیں۔ اگرچہ ان سب کمپنیوں کا شمار دنیا کی صف اول کی کمپنیوں میں ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان میں سے سب سے بڑی کمپنی کونسی ہے؟ شاید ایپل اور مائیکروسافٹ کی شہرت کے پیش نظر آپ کی توجہ اس طرف نہ گئی ہو لیکن حقیقت یہی ہے کہ ان سب میں سے بڑی کمپنی سام سنگ ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ یہ کمپنی کتنی بڑی ہے؟ تو ایک دفعہ پھر حیران ہونے کے لئے تیار ہو جائیے۔ سام سنگ کے دنیا بھر میں ملازمین کی تعداد گوگل، ایپل اور مائیکروسافٹ کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔ 

سام سنگ کی بنیاد 1938 میں لی چل نامی شخص نے رکھی اور اس وقت کمپنی کے ملازمین کی کل تعداد 40 تھی۔ ابتداءمیں یہ کمپنی اون، نوڈلز اور چینی کا کاروبار کیا کرتی تھی لیکن 1960 کی دہائی میں اس نے الیکٹرانکس کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔ چالیس ملازمین سے شروع ہونے والی کمپنی کے آج دنیا بھر میں 4 لاکھ 90 ہزار سے زائد ملازمین ہیں اور گوگل، ایپل اور مائیکروسافٹ کے ملازمین ملا کر بھی اس سے کم ہیں۔
سام سنگ آمدنی کے لحاظ سے بھی حیران کن اعداد و شمار کی مالک کمپنی ہے۔ سال 2014 میں اس کی کل آمدنی 305 ارب ڈالر (تقریباً 305 کھرب پاکستانی روپے) تھی۔ اگر آپ کو لگ رہا ہے کہ یہ کمائی بہت زیادہ ہے تو یہ بھی جان لیجئے کہ اس بڑی آمدن کے پیچھے بہت بڑی محنت اور جستجو بھی ہے۔ سام سنگ نے صرف گزشتہ ایک سال کے دوران تحقیق اور ڈویلپمنٹ پر 14 ارب ڈالر (تقریباً 14 کھرب پاکستانی روپے) کی خطیر رقم خرچ کی۔ یہ رقم پاکستان جیسے ممالک میں تحقیق پر خرچ کی جانے والی کل رقم سے بھی کئی گنا زیادہ ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -