اس نوجوان نے ایک دن کیلئے خواتین کی طرح اونچی ایڑھی والی جوتی پہننے کا فیصلہ کیا،نتیجہ کیا نکلا؟آپ تصور بھی نہیں کرسکتے

اس نوجوان نے ایک دن کیلئے خواتین کی طرح اونچی ایڑھی والی جوتی پہننے کا فیصلہ ...
اس نوجوان نے ایک دن کیلئے خواتین کی طرح اونچی ایڑھی والی جوتی پہننے کا فیصلہ کیا،نتیجہ کیا نکلا؟آپ تصور بھی نہیں کرسکتے

  


لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک) کہا جاتا ہے کہ اگر آپ کسی عمل پر دوسرے شخص کا ردعمل یا رویہ جاننا چاہتے ہیں تو خود کو اس عمل سے گزاریں، ایسے میں جو آپ خود محسوس کریں گے وہی دوسرے شخص کے محسوسات ہوں گے۔ یہی کام لاس اینجلس کے ایک شخص برینڈن نے کیا اور منہ کی کھائی۔ برینڈن خواتین کی اونچی ایڑی والے جوتوں کے متعلق شکایات سے تنگ تھا اور خواتین کو باور کرانا چاہتا تھا کہ اونچی ہیل والے جوتے تکلیف دہ نہیں ہوتے ،ان کی شکایات بے جا ہیں اور وہ فطرتاً ہی کم ہمت اور شکوے کرنے کی عادی ہوتی ہیں۔ خواتین کو غلط ثابت کرنے کے لیے برینڈن نے خود اونچی ہیل والا جوتا پہن لیا لیکن 12گھنٹے سے قبل ہی اس قدر تکلیف میں مبتلا ہو گیا کہ اپنی ہار مان لی۔ 

برینڈن نے اپنی ایک ویڈیو یوٹیوب پر شیئر کی ہے جس میں اس نے اونچی ہیل والے جوتے پہن رکھے ہیں اور شہر میں گھوم رہا ہے۔ آخرمیں وہ تکلیف کے باعث ایک مارکیٹ میں کرسی پر بیٹھ جاتا ہے اور کہتا ہے ”او گاڈ!میں بہت تکلیف محسوس کر رہا ہوں، یہ بہت حیران کن ہے۔“برینڈن صبح ساڑھے 8بجے ہائی ہیل پہن کر گھر سے نکلتا ہے، ہائی ہیل پہن کر وہ خود کو ہرن کے نوزائیدہ بچے کی طرح محسوس کرتا ہے جو مشکل سے پہلی بار اپنی ٹانگوں پر کھڑا ہونے کی کوشش کرتا ہے۔ وہ شہر میں جس طرف بھی جاتا لوگ اسے تعجب خیز نظروں سے دیکھتے۔12بجے تک اس کی ٹانگوں میں درد شروع ہو چکا تھا۔ وہ جب کبھی کہیں بیٹھتا تو کچھ آرام محسوس کرتا لیکن جیسے ہی چلتا پھر سے ٹانگوں میں درد شروع ہو جاتا۔شام سوا7بجے تک وہ آخرکار ہائی ہیلز کو اتار پھینکنے پر مجبور ہو گیا۔ اس نے جوتے پیروں سے اتار اور ہاتھوں میں پکڑ کر ننگے پاﺅں سڑک پر چلنے لگا۔

ویڈیو میں برینڈن نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے عام جوتوں کے ساتھ گھنٹوں چلتا اور بار میں ڈانس کرتا تھا لیکن کبھی اس قدر تکلیف میں مبتلا نہیں ہوا۔ آخر میں وہ کہتا ہے کہ اب میں تھکاوٹ اور تکلیف دور کرنے کے لیے کوئی دوائی کھانے اور سونے جا رہا ہوں۔

 

مزید : ڈیلی بائیٹس