نامور بھارتی اداکارہ کرشمہ کپور 41 برس کی ہوگئیں

ممبئی(نیٹ نیوز)بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے زندگی کی41بہاریں دیکھ لیں۔25جون 1974کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں 70و80کی دہائی کے مقبول اداکار و اداکارہ رندھیر کپور اور ببیتا کے گھر پیدا ہونے والی کرشمہ کپور نے اپنے بالی ووڈکیرئیر کا آغاز 1991میں فلم ‘‘پریم قیدی’’سے کیا جو باکس آفس پر درمیانے درجے کا بزنس کرسکی۔اسکے بعد کرشمہ نے جگر،راجہ بابو،قلی نمبر1،اناڑی،ساجن چلے سسرال اور جیت کی تاہم1996میں عامر خان کے مدِ مقابل انکی فلم راجہ ہندوستانی نے کامیابی کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔کرشمہ کے بڑھتے قدم یہاں رْکے نہیں بلکہ اسکے بعدانکی فلم دل تو پاگل ہے ،فذااور بیوی نمبر1کو بھی باکس آفس پر بیحد کامیابی حاصل ہوئی۔بہترین اداکارہ کے کئی ایوارڈز اپنے نام کرنے والی کرشمہ کپور کو ذاتی زندگی میں اس وقت ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جب لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے اداکار بیٹے ابھیشک کے ساتھ انکی منگنی ٹوٹ گئی۔