فلم ’’برادرز‘‘ میں ان کا رول روایتی نہیں ہے، جیکولین فرنینڈس

فلم ’’برادرز‘‘ میں ان کا رول روایتی نہیں ہے، جیکولین فرنینڈس
فلم ’’برادرز‘‘ میں ان کا رول روایتی نہیں ہے، جیکولین فرنینڈس

  


ممبئی( نیٹ نیوز) اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ ان کی آنے والی فلم ’’برادرز‘‘ میں ان کا رول روایتی نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں بتایا کہ مذکورہ فلم میں وہ بالی وڈ کے ٹاپ اداکار کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ یعنی ان کے ہیرو اس مرتبہ اکشے کمار ہیں۔ جیکولین نے واضح کہاکہ فلم میں ان کا کردار روایتی کردار سے ہٹ کر ہے جو کہ اس کے گذشتہ ادا کردہ تمام کرداروں سے مختلف ہوگا۔ 29 سالہ اداکارہ نے کہاکہ اس فلم ان کا کردار مشکل ترین اور چیلنجنگ ہیں۔ فلم کے ہدایتکار کرن ملہوترا ہیں فلم 14 اگست کو ریلیز ہوگی۔

مزید : کلچر