سینئر ڈائریکٹر اور ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری جمشید نقوی انتقال کرگئے

سینئر ڈائریکٹر اور ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری جمشید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر اور ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری جمشید نقوی گزشتہ روز حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے جمشید نقوی نے فلم یاراں نال بہاراں میں سید مشتاق عباس زیدی کے اسسٹنٹ کے طور پراپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا مرحوم نے بیس سے زائد فلمیں پروڈیوس کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو ڈائریکٹ کیا ان کی شہرہ آفاق فلموں میں پامیلا اور ناگ اور ناگن شامل ہیں انہوں نے متعد د فنکاروں کو متعارف کروایا جمشید نقوی کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی شہر شجاع آباد میں ادا کی جائے گی اور ان کو وہی پر سپرد خاک کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -