’’ کسک ‘‘ 7 اگست کو ریلیز کرنے کا ارادہ ہے،ملک علی حسن
لاہور (اے پی پی) آنے والی نئی اردو فلم ’’کسک‘‘ کے نئے پروڈیوسر ملک علی حسن نے کہا کہ وہ اپنی فلم سے بہت پر امید ہیں اور یہ عوام کو پسند آئے گی۔ فلم کے مرکزی کردار حیدر سلطان اورنئی اداکارہ سارہ نے ادا کئے ہیں۔ فلمساز ملک علی حسن نے کہا کہ فلم کے ڈائریکٹر اور فنکار زیادہ تر نئے ہیں مگر تمام ٹیم نے بہت محنت اور لگن سے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلی فلم ہونے کی وجہ سے کہانی‘ میوزک اور دیگر شعبوں پر بہت محنت کی ہے ۔ فلم7 اگست کو ریلیز کرنے کا ارادہ ہے۔