شاہد کپورکی شادی میں دو سوتیلی ماؤں کو شرکت کی دعوت

شاہد کپورکی شادی میں دو سوتیلی ماؤں کو شرکت کی دعوت

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار شاہد کپور جن کی شادی اس وقت بی ٹاؤن میں گرما گرم بحث بن چکی ہے کی شادی میں ان کی تینوں مائیں شریک ہوں گی۔ شاہد کپور کے والد پنکج کپور نے تین شادیاں کر رکھی ہیں جن میں سے نیلما عظیم ان کی اصل ماں ہیں جبکہ اداکارہ سپریاپاٹک اور وندانا سنجنانی ان کی سوتیلی مائیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیلما عظیم نے پنکنج کپور سے علیحدگی اختیار کر رکھی جبکہ دندانا سنجنانی نے کپور کو چھوڑ کر اب راجیش کھتر سے شادی رچا لی ہے تاہم اس کے باوجود ان کودعوت نامے دیئے گئے ہیں اور تینوں نے شاہد کپور کی شادی میں شرکت کیلئے ہاں کر دی ہے۔

مزید : کلچر