ماہم رحمان نے نامور فنکاروں کی پیروڈی بھی شروع کر دی

ماہم رحمان نے نامور فنکاروں کی پیروڈی بھی شروع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اے پی پی) اداکارہ دردانہ رحمان کی گلوکارہ بیٹی ماہم رحمان نے گائیکی کے ہمراہ نامور فنکاروں کی پیروڈی بھی شروع کر دی۔ماہم ان دنوں فلمسٹار میرا اور گلوکار طارق طافو کی پیروڈی انتہائی کامیابی سے کررہی ہیں۔ شوبز صحافیوں نے ماہم کی پیروڈی کو بہت سراہا ہے ۔ ماہم نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ دونوں فنکاروں کا بہت احترام کرتی ہیں ، مشاہدے نے مجھے اس طرف مائل کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ دونوں فنکار بھی میری پیروڈی سے لطف اندوز ہونگے۔

مزید :

کلچر -