ٹام ہالینڈ نئے سپائیڈر مین منتخب

ٹام ہالینڈ نئے سپائیڈر مین منتخب

لاس اینجلس ( نیٹ نیوز)فلم ’’دی امپوسیبل‘‘ میں کام کرنے والے معصوم شکل اداکار ٹام ہالینڈ کو نیا سپائیڈر مین منتخب کیا گیا۔ مارول اینڈ سونی پیکچرز کے اعلان کے مطابق سپائیڈر مین کی اگلی فلم جس کو جان وائس بنائیں گے کے ہیرو بھوری آنکھوں والے ٹام لینڈ ہوں گے اس سلسلے کی گذشتہ فلم کے ہیرو اینڈریو گارفیلڈ تھے۔ اس کردار کیلئے ٹام کے مقابل ہالی وڈ کے چار دیگر اداکار تھے اس حوالے سے ٹام ہالینڈ کا کہنا ہے کہ میرے لئے یہ بہت بڑے اعزاز کی بات ہے اور اس کی بہت خوشی ہے۔

مزید : کلچر