ابھی ہدایتکاری کا کوئی ارادہ نہیں ،چارلیز تھیرون

ابھی ہدایتکاری کا کوئی ارادہ نہیں ،چارلیز تھیرون
 ابھی ہدایتکاری کا کوئی ارادہ نہیں ،چارلیز تھیرون

  


لاس اینجلس( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ چارلیز تھیرون نے کہا ہے کہ اس کا ابھی ہدایتکاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ چارلیز نے کہاکہ ان کو فلم پروڈکشن سے محبت ہے اور ڈائریکٹرز وہ مستعار ہی لینا پسند کرتی ہیں تاکہ فلم کی ناکامی کی صورت میں کسی کو ذمہ دار تو ٹھہرایا جاسکے انہوں نے کہا کہ میں نے جس طرح عمدہ اداکار ی کی ہے اسی طرح میری کوشش ہوگی کہ میں جب ہدایت کاری کے میدان میں آؤں تو اس وقت بھی میں شہرت حاصل کروں محنت سے کیا جانے والا کام ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار ہوتا ہے اور مجھے امید ہے کہ جب میں ہدایت کاری کے میدان میں آؤنگی تو اس وقت جس طرح اداکاری کے شعبے میں نام کمایا ہے میں ڈائریکشن کے شعبہ میں بھی اسی طرح ضرور شہرت حاصل کروں گی محنت کا سلسلہ جار ی رکھوں گی ۔

مزید : کلچر