فواد خان کا بالی وڈ فلم’’ بیٹل آف بیٹورا‘‘میں کام کرنے سے انکار

فواد خان کا بالی وڈ فلم’’ بیٹل آف بیٹورا‘‘میں کام کرنے سے انکار

ممبئی ( نیٹ نیوز) پاکستانی اداکار فواد خان نے فلم’’ بیٹل آف بیٹورا‘‘ کا حصہ بننے سے انکارکردیا ہے۔ پاکستانی اداکار فواد خان جنہیں بالی وڈ فلم’’ خوبصورت ‘‘ جس میں ان کی ہیروئن سونم کپور تھیں، سے شہرت ملی نے فلم’’بیٹل آف بیٹورا‘‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے، انہیں سونم کپور کے مدمقابل ہی کاسٹ کیا گیا تھا۔ فواد خان نے پہلے اس فلم میں کام کی حامی بھری تھی تاہم انہوں نے چند مناظرکی بناء پر فلم میں کام کرنے کی آفر ٹھکرا دی۔ اب ان کی جگہ فلم میں اداکار فرحان اختر نے لے لی ہے۔اداکار فرحان اختر اور سونم کپور فلم ’’بھاگ میلکھا بھاگ‘‘ میں بھی اکٹھے جلوہ گر ہوچکے ہیں۔ فلم کی ہدایات ریمی کپور نے دی ہیں۔ فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی ہوجائے گا۔

مزید : کلچر