اداکار ٹائیگر شیروف نے فلم’’باغی‘‘ کی عکسبندی شروع کرادی
ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شیروف نے فلم’’باغی‘‘ کی عکسبندی شروع کرادی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار ٹائیگرشیروف نے محبوب سٹوڈیو میں فلمساز ساجد نادیہ والا کی فلم’’باغی‘‘ کی عکسبندی شروع کرا دی ہے تاکہ فلم میں اداکار کا انداز سماجی ویب سائٹ پر ریلیز سے قبل لیک نہ ہوجائے۔ ساجد نادیہ والا نے50 سیکیورٹی اہلکار سیٹ کے آس پاس تعینات کرلئے ہیں تاکہ اداکار کا فلم میں انداز فی الحال پوشیدہ ہی رہے۔ فلم کی ہیروئن شردھا کپور ہونگی۔ یہ جوڑی پہلی بارسلور سکرین پر اکٹھی دکھائی دے گی۔ فلم جلد ہی مکمل کرلی جائے گی۔