صوبیہ خان اگست کے دوسرے ہفتے میں لندن روانہ ہوں گی

صوبیہ خان اگست کے دوسرے ہفتے میں لندن روانہ ہوں گی

لاہور (این این آئی )ٹی وی ،فلم اور تھیٹر کی نامور اداکارہ صوبیہ خان اگست کے دوسرے ہفتے میں لندن روانہ ہوں گی جہاں وہ پروڈیوسربا ؤ انجم کے اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کریں گی ۔اس حوالے سے پروڈیوسر باؤ نجم اور اداکارہ صوبیہ خان کے درمیان تحریری معاہدہ طے پاگیا ہے ۔ مذکورہ ڈرامہ لندن کے تمام بڑے شہروں میں پیش کیا جائے گا جس کی دیگر کاسٹ میں زارااکبر ، شامین ، سردار کمال ، گوشی خان ، سخاوت ناز ، ساجن عباس اور ظفری خان شامل ہیں ۔پیشکش وی بی میڈیا کے روح رواں محبوب احمدا ور اشتیاق احمد کی ہے جو اس سے پہلے لند ن میں بیشتر اسٹیج ڈرامے پیش کرچکے ہیں ۔

مزید : کلچر