ہمارے نوجوان بڑے باصلاحیت اور ذہین ہیں، متیرا

ہمارے نوجوان بڑے باصلاحیت اور ذہین ہیں، متیرا
ہمارے نوجوان بڑے باصلاحیت اور ذہین ہیں، متیرا

  


لاہور (این این آئی ) معروف اداکارہ و ماڈل متیرانے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے مگر بدقسمتی سے پرموشن نہ ہو کے برابر ہے جس کے باعث نیا ٹیلنٹ ضائع ہوجاتا ہے ،ہمارے نوجوان بڑے باصلاحیت اور ذہین ہیں ۔ایک انٹر ویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں آزادخیال لڑکی ہوں ،کسی کی بلا وجہ مداخلت پسند نہیں کرتی اور جو اچھا لگتا ہے وہی کرتی ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں متیرا نے کہا کہ میرے شوہر اور میرے درمیان بہت اچھی انڈ ر سٹینڈنگ ہے شوبز کے ساتھ گھر کوبھی مساوی وقت دیتی ہوں۔

مزید : کلچر