امریکہ:ایشیاء بحرالکاہل کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے کی منظوری

امریکہ:ایشیاء بحرالکاہل کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے کی منظوری

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی کانگریس نے ایشیاء بحرالکاہل کے خطہ کے 12ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے کے حوالہ سے قانون سازی کی منظوری دیدی جس کے نتیجہ میں اس مجوزہ معاہدے پر بات چیت میں تیزی آنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ نے اس قانون سازی کو صدر باراک اوباما کی اپنے سیاسی مخالفین پر بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سینیٹ میں بل کے حق میں60 اورمخالفت میں38 ووٹ ڈالے گئے جبکہ قانون سازی سے صدر باراک اوباما کو ایشیاء بحرالکاہل کے خطہ کے 12 ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے ٹی پی پی اور دیگرتجارتی معاہدوں پر مذاکرات اور ان معاہدوں کو منظوری کیلئے کانگریس میں پیش کرنے کے اختیارات حاصل ہوگئے ہیں۔

مزید : کامرس