روس میںیورپ اور آسٹریلیا کی زرعی مصنوعات پر پابندی میں پاکستان کیلئے موقع ہے

روس میںیورپ اور آسٹریلیا کی زرعی مصنوعات پر پابندی میں پاکستان کیلئے موقع ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر) روس کی جانب سے یورپ اور آسٹریلیا سے زرعی مصنوعات کی درآمد پر پابندی سے پاکستان فوڈ اور ایگریکلچرل مصنوعات کی درآمدکنندگان کیلئے وسیع مارکیٹ تک رسائی کا موقع مل گیا ہے، ایشیئن فیڈریشن کی مارکیٹوں کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ٹی ڈی اے پی نے روس میں نئی اقتصادی مواقعوں سے استفادہ کرنے کی غرض سے پاکستانی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں یہ باتیں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے سربراہ ایس ایم منیر نے یہاں پاکستان میں بیلاروس کے اعزازی قونصل اور چیئرمین پاک روس بزنس کونسل آف ایف پی سی سی آئی عبدالرؤف تابانی کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری ٹی ڈی اے پی اور دیگر اعلیٰ آفیسرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یورپی ملکوں اور آسٹریلیا سے درآمد پر پابندی کے بعد روس زرعی مصنوعات جیسے سبزیاں، فروٹ، گوشت ایشیائی ملکوں سے درآمد کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ڈی اے پی 14ستمبر کو ماسکو میں منعقدہ عالمی فوڈ نمائش میں پاکستان پویلین قائم کرے گی۔

مزید :

کامرس -