نائیجیریا :12 سالہ بچی کا خود کش حملہ‘ 10 ہلاک ‘30 زخمی
جوہانسبرگ ( بیورورپورٹ) نائیجیریا کے صوبے یوبے میں ایک 12 سالہ بچی نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے نائیجیریا کے شمال مشرقی صوبے یوبے کے ضلع غبجا کے ایک بازار میں ایک 12 سالہ لڑکی نے خود کش دھماکہ کیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے بیشتر زخموں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بوکو حرام کے کارندے چھوٹی لڑکیوں پر بارود باندھ کر انہیں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے سے اڑا دیتے ہیں واضح رہے کہ اس سے قبل بورنو صوبے کے دارالحکومت میدوگوری میں ایک 17 سالہ لڑکی نے خود کو ایک مصروف بس اڈے کے قریب دھماکے سے اڑا لیا تھا جس میں کم ازکم 20 افراد ہلاک ہوئے تھے گزشتہ 6 برس سے نائیجیریا میں شدت پسند گروہوں کی وارداتوں میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔