’’ ٹویوٹا ‘‘ اور ’’ نسان‘‘ کا مزید 30لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان

’’ ٹویوٹا ‘‘ اور ’’ نسان‘‘ کا مزید 30لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگوانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کی دوبڑی کار ساز کمپنیوں ’’ ٹویوٹا ‘‘ اور ’’ نسان‘‘ نے ایئر بیگز میں فنی خرابی کے باعث دنیا بھر سے مزید 30لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے ۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ایئر بیگز میں خرابی کے باعث دنیا بھر میں مختلف حادثات میں 8افراد ہلاک ہوئے ۔

ٹویوٹا حکام کے مطابق ٹویوٹا فنی خرابی کے شکار ایئر بیگ والی مزید 28لاکھ 60ہزار گاڑیاں واپس منگوائے گی جبکہ نسان نے دنیا بھر کے مختلف ممالک سے ایک لاکھ 98ہزار گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق جاپان کی ایک اور کار ساز کمپنی مٹسوبشی نے بھی مختلف ممالک سے ایک لاکھ 20ہزار ایسی گاڑیاں واپس منگوانے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ فنی خرابی کے شکار ایئر بیگ سے متاثرہ ہیں۔

مزید :

کامرس -