ملکی ترقی اور غربت کے خاتمے کا راز جدید ٹیکنالوجی کے حصول میں مضمر ہے

ملکی ترقی اور غربت کے خاتمے کا راز جدید ٹیکنالوجی کے حصول میں مضمر ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضی خان جتوئی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور غربت کا خاتمہ صرف اور صرف جدید ٹیکنالوجی کے حصول میں مضمر ہے۔ پاکستان کو روایتی صنعت سے نکل کر ہائی ٹیک انڈسٹری اور نالج اکانومی کی طرف جانا ہے اس کے بغیر نہ تو معاشی مسائل کا حل ممکن ہے اور نہ ہی خطے کے ممالک کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ۔ بیرون ملک پاکستانی اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرکے مثال قائم کریں حکومت بھرپور مددکریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں انجینئر خرم دستگیرخان فاقی وزیر برائے تجارت سے ملاقات کے دوران کیا ۔ ملاقات میں معروف پاکستانی سائنسدان اور انجینئر منہاج کھوکھر بھی موجود تھے ۔ ملاقات کا مقصد پاکستان میں غیر روایتی صنعتوں کے قیام اور خصوصاً مائیکرو چپ ڈیزائننگ کیلئے راہ ہموار کرنا تھا ۔ مذکورہ ملاقات میں پاکستان میں ہائی ٹیک انڈسٹریل سٹی کے قیام کیلئے راہ ہموار کرنے کے سلسلے میں ابتدائی بات چیت کی گئی ۔ منہاج کھوکھر نے وفاقی وزراء کو بتایا کہ حکومت سرپرستی کرے تو پاکستان تھوڑے عرصے میں نہ صرف معاشی مسائل پر قابو پاسکتا ہے بلکہ ڈیڑھ سو ارب ڈالر سے زائد کی سالانہ برآمدات بھی کرسکتا ہے۔
وزراء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس ضمن میں کوئی دقیقہ فردوگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔ ٹیکنالوجی سٹی کے قیام کیلئے بنیادی کام متعلقہ اداروں کے تعاون سے جلد شر و ع کردیا جائے گا۔ دونوں وزراء نے معروف پاکستانی اور مسلم سائنسدانوں جو کہ ترقی یافتہ ممالک میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں سے مدد طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

مزید :

کامرس -