امریکی صدر نے تقریب میں بدنظمی پیدا کرنے والے نوجوان کو سیکورٹی اہلکاروں کے ذریعے باہر نکلوا دیا

امریکی صدر نے تقریب میں بدنظمی پیدا کرنے والے نوجوان کو سیکورٹی اہلکاروں کے ...

واشنگٹن (اے پی پی) امریکا کے صدر براک اوباما نے تقریب میں بدنظمی پیدا کرنے والے نوجوان کو سیکورٹی اہلکاروں کے ذریعے تقریب سے باہر نکلوا دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں صدر اوباما کے خطاب کے دوران ایک نوجوان نے بولنا شروع کر دیا۔ پہلے تو صدر اوباما نے اسکی بات سنی ، اسکا جواب بھی دیا جس کے بعد دونوں میں مکالمہ شروع ہوگیا۔ امریکی صدر نے نوجوان کو مہمان ہونے کا احساس دلا کر تہذیب کے دائرہ میں رہنے کو کہا لیکن وہ باز نہ آیا ، آخر کار صدر اوباما نے سیکورٹی حکام کو اشارہ کرکے نوجوان کو تقریب سے باہر نکلوا دیا۔

مزید : عالمی منظر