پاکستان میں بھی آرگینک زرعی پیداوار کی طلب میں اضافہ ہوگیا

پاکستان میں بھی آرگینک زرعی پیداوار کی طلب میں اضافہ ہوگیا

سرگودھا (اے پی پی) پاکستان میں بھی ترقیاتی یافتہ ممالک کی طرح آرگینگ زرعی پیداوار کی طلب میں اضافہ ہونے لگا پاکستان میں ایک سروے کے مطا بق صحت کاشعوراجاگرہونے کی وجہ سے ملک بھر میں لو گ آرگینک سبزیاں اورپھل کھاناپسندکرتے ہیں جبکہ اب بیشتر ترقی پسندکاشت کار بغیرکھاد زہری زرعی ادو یا ت کے استعمال سے 100فیصد پا ک سبزیات پھل اورگند م کا شت کرنے لگے ہیں بیشتر کسانوں نے اپنے ذاتی استعمال کی خاطر بغیر کمیائی کھادوں کے استعما ل گندے اورآلو دہ پانی کے بغیر صاف ستھرے پانی سے سبزیات پھل اور گندم حاصل کرنے کیلئے آرگینک کاشتکاری کوپذیرائی دیناشروع کردی ہے زرعی ماہرین کے مطا بق کمیائی کھادوں کے استعمال کے بغیر کاشت کار ی کا فروغ خو ش آئند ہے ۔

مزید : کامرس