ملکہ برطانیہ کی جرمن چانسلرسے ملاقات
برلن(اے پی پی) برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ دوم نے اپنے دورہ جرمنی کے دوران برلن میں جرمن چانسلر انجیلامیرکل سے ملاقات کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 89 سالہ ملکہ کا چانسلر آفس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعاون سمیت خطے میں امن و امان کی بحالی میں کرادر ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔قبل ازیں ملکہ ایلزبتھ نے جرمن صدر یوآخم گاؤک سے بھی ملاقات کی۔ برطانوی ملکہ اپنے تین روزہ سرکاری دورے پر جرمنی میں ہیں۔ واضح رہے کہ برطانوی ملکہ کا جرمنی کا یہ پانچواں دورہ ہے۔