عالمی بینک سے 70کروڑ60 لاکھ ڈالر کا قرضہ اسٹیٹ بینک کو موصول

عالمی بینک سے 70کروڑ60 لاکھ ڈالر کا قرضہ اسٹیٹ بینک کو موصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 70کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر قرضہ اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگیا ٗقرضے کی رقم معیشت کے چار اہم شعبوں پر خرچ کی جائے گی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کیلئے ستر کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دی تھی جو مرکزی بینک کو موصول ہوگیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق قرضے کی مجموعی رقم میں سے پچاس کروڑ ڈالر معاشی ترقی کے لئے چار اہم شعبوں میں خرچ کی جائیگی جن میں نجکاری، کاروباری ماحول، ٹیکس وصولی میں اضافہ اور سماجی تحفظ کے شعبے شامل ہیں، بقیہ بیس کروڑ ڈالر تعلیم کے شعبے کی بہتری پر خرچ کئے جائیں گے۔ واضح رہے واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی اور ورلڈ بینک کی نائب صدر نے قرضے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ توانائی شعبے میں اصلاحات کے لئے اسی طرح کے ایک اور معاہدے پر ستمبر میں دستخط کئے جائیں گے۔

مزید :

کامرس -