سعودی عرب میں 20غیر ملکی باشندوں نے اسلام قبول کر لیا

سعودی عرب میں 20غیر ملکی باشندوں نے اسلام قبول کر لیا

ریاض(اے پی پی) سعودی عرب میں روزگار کے سلسلہ میں مقیم 20 غیر ملکی باشندوں نے رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے دوران اسلام قبول کرلیا۔ ان نومسلموں میں اکثریت کا تعلق فلپائن سے ہے اور یہ سب لوگ سعودی دارالحکومت ریاض میں شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی ہسپتال میں ملازم ہیں ‘ سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان غیر ملکیوں نے ریاض میں واقع مسجد کے امام شیخ ترکی کیلائیوی کے ہاتھ پر نماز تراویح کے بعد اسلام قبول کیا۔ اس موقع پر شیخ ترکی کیلائیوی نے اپنے بیان میں کہا کہ نو مسلم اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ اسلام سادہ اور صحیح دین ہے اور دنیا بھر میں اس کو بدنام کرنے کی کوششیں جاری ہیں انہوں نے کہا کہ اگرچہ عیسائیت بھی آسمانی مذہب ہے لیکن اللہ نے اسلام کوتمام انسانوں کے لئے پسندیدہ دین قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران زیادہ لوگوں کے اسلام قبول کرنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ اس مقدس مہینے میں شیطان کو قید کردیا جاتا ہے۔

مزید : عالمی منظر