امریکی صدرکا فرانسیسی ہم منصب کو فون

امریکی صدرکا فرانسیسی ہم منصب کو فون

پیرس(اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما نے جاسوسی اسکینڈل کے حوالے سے فرانسیسی صدر کے تحفظات دور کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔فرانسیسی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے اپنے فرانسیسی ہم منصب فرانسوا اولاند سے کہا ہے کہ ماضی میں کی گئی ایسی کارروائیوں کو ترک کر دیا جائے گا جو اتحادی ممالک کے لیے ’ناقابل قبول‘ ہیں۔بات چیت کے دوران فرانسیسی صدر نے واضح کیا کہ ان کا ملک ایسے کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کرے گا جو اس کی سلامتی اور مفادات کے خلاف ہو۔اس سے قبل فرانسیسی حکومت نے امریکا کی جانب سے سابق اور موجودہ فرانسیسی صدور کی جاسوسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔خفیہ دستاویزات عام کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے نے سابق صدور ژاک شیراک، نکولس سرکوزی اور موجودہ فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند کی فون پر ہونے والی گفتگو ٹیپ کی اور یہ سلسلہ دس برسوں تک جاری رہا۔

مزید : عالمی منظر