15ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2جولائی کوہو گی
لاہور(کامرس رپورٹر) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 15ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2جولائی بروزجمعرات کوہو گی جو رواں سال کی 17ویں جبکہ مجموعی طور پر 63ویں قرعہ اندازی ہے۔ ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز لاہور ریجن کے ترجمان کے مطابق مذکورہ قرعہ اندازی کاپہلا انعام 3کروڑروپے کا ایک ، دوسرا انعام 1کروڑ روپے کے تین اور تیسرا انعام ایک لاکھ 85ہزار روپے کے 1696انعامات ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ سیریز پر کل 1700انعامات دیئے جائیں گے۔
انہوں نے بتا یا کہ اس ضمن میں قرعہ اندازی صبح 10بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان حیدرآباد میں ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے شفاف طریقے سے خوش نصیبوں کا چناؤ کیا جائے گا۔(lh/mik/hab 1449:15)
********