مصباح الحق کو عبدالحفیظ کاردار کا ریکارڈ توڑنے کیلئے ایک ٹیسٹ میچ درکار

مصباح الحق کو عبدالحفیظ کاردار کا ریکارڈ توڑنے کیلئے ایک ٹیسٹ میچ درکار

کولمبو(آئی این پی)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ایک اور ملکی ریکار ڈ برابر کر دیا ہے۔ سری لنکا کے خلاف پی سارا اوول گراؤنڈ پر جاری ٹیسٹ سے قبل 41سالہ مصباح الحق جب ٹاس کے لیے میدان میں اترے تو انہوں نے مسلسل ٹیسٹ میچز میں قیادت کا سابق کپتان عبدالحفیظ کارداد کی ریکارڈ برابر کر دیا۔ عبدالحفیظ کارداد نے مسلسل 23ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کا ریکارڈ قائم کیا تھا جو مصباح الحق نے برابر کر دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی