کوپا امریکہ کپ ؛ یورا گوئے کو شکست ‘ چلی سیمی فائنل میں پہنچ گیا

کوپا امریکہ کپ ؛ یورا گوئے کو شکست ‘ چلی سیمی فائنل میں پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سانتیاگو( نیٹ نیوز) کوپا امریکا فٹبال ٹورنامنٹ کا پہلا کوارٹر فائنل چلی کے نام رہا، یوراگوئے کی فیورٹ ٹیم کے حصے میں 3 ریڈ کارڈ آئے، یوں میزبان چلی کے لئے 9 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کو ہرا کر سیمی فائنل کا ٹکٹ حاصل کرنا زیادہ مشکل ثابت نہ ہوا۔ سانتیاگو کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں شروع سے ہی گرما گرمی رہی۔ چلی کے چار کھلاڑیوں کو یلو کارڈ کا سامنا کرنا پڑا لیکن یوراگوئے کے دو کھلاڑیوں کو ڈبل یلو کارڈ ملا ، یوں ریڈ کارڈ پر دونوں میدان بدر ہوئے۔ یوراگوئے کے سب سے اہم سٹرائیکر ایڈنسن کیوانی کو کھیل کے 29ویں منٹ میں فاؤل پر یلو کارڈ دکھایا گیا، کھیل کے 63ویں منٹ میں انہیں ایک بار پھر فاؤل کرنے پر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کر دیا گیا۔ یوراگوئے کے جارج فوسائل کو بھی کھیل کے 40ویں منٹ میں یلو کارڈ دکھا کر بک کیا گیا اور پھر88ویں منٹ میں وہ بھی ریڈ کارڈ کے ذریعے میدان سے باہر ہوئے۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں چلی کے حملوں میں تیزی آئی اور کھیل کے 81ویں منٹ میں چلی کے موریشیاؤ ایزلا نے گول کرتے ہوئے اپنے ٹیم کو برتری دلائی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔میچ کے اختتامی لمحات میں یوراگوئے کے مینجر آسکر تبریز نے امپائر سے احتجاج کیا تو انہیں بھی براہ راست ریڈ کارڈ دکھاتے ہوئے پچ سے ہی باہر کر دیا گیا۔

چلی کی ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں تو پہنچ گئی لیکن یوراگوئے نے میچ میں امپائرنگ کے معیار اور متنازعہ فیصلوں پر شدید احتجاج کیا ہے۔