ایشز سیریز میں اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہونگے،شین واٹسن

ایشز سیریز میں اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہونگے،شین واٹسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(اے این این )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے باؤلر شین واٹسن نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی سرزمین پر کھیلی جانے والی ایشز سیزیز میں آسٹریلوی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگی ۔ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے با ت چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ سلیکٹرز کی امیدوں پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں اور اپنی بہترین کارکردگی سے آسٹریلوی ٹیم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہاکہ انہیں معلوم ہے کہ اس سیریز میں آسٹریلوی ٹیم سے شائقین کرکٹ کو بہت سی امیدیں وابستہ ہونگی اور ہماری بھی کوشش ہوگی کہ اس سیریز میں شائقین کی امید پر پورا اترے اور ایشز سیریز میں دوسری مرتبہ کامیابی اپنے نام کرے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال آسٹریلوی سرزمین پر کھیلی جانے والی ایشز سیریز میں آسٹریلوی ٹیم نے انگلینڈ کوبدترین شکست دی تھی جبکہ اس سے قبل انگلینڈ کی سرزمین پر کھیلی جانے والی ایشز سیریز میں آسٹریلیا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔2015 میں کھیلی جانے والی ایشز سیزیز کے لئے آسٹریلوی ٹیم انگلینڈ پہنچ چکی ہے ۔ اس سیریز میں دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹوئنٹی 20 میچ پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کا آغاز 8 سے 12 جولائی تک کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔ ماہرین کرکٹ کا خیال رہے کہ اس سیریزمیں انگلینڈ کی ٹیم فیورٹ ہوگی ۔