مستفیض الرحمن ڈیبیوسیریز میں مین آف دی سیریز بن کر خطرہ بن گئے

مستفیض الرحمن ڈیبیوسیریز میں مین آف دی سیریز بن کر خطرہ بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرپور (آئی این پی) بنگلہ دیش کے نو عمر فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمن نے اپنی ڈیبیوسیریز میں میں ہی مین آف دی سیریز کا ایوارڈ جیت کر بڑے بڑے باؤلرز کو چیلنج کر دیا۔ بھارت کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں مستفیض الرحمن نے مجموعی طورپر 13 وکٹیں حاصل کیں جن میں انہوں نے 5 یا اس سے زائد وکٹیں 2 بار حاصل کرنے کا کارنامہ بھی سرانجام دیا۔ بڑے بڑے کھلاڑی مستفیض الرحمن کی سوئنگ اورپیس چینج کو ان کی کم عمری کے باوجود پرفیکٹ قرار دیتے ہوئے انہیں عالمی تیز باؤلرز کیلئے بڑا چیلنج قرار دے رہے ہیں۔