قومی ہاکی ٹیم مالی مشکلات کا شکار ‘ ہوٹل انظامیہ نے کھلاڑیوں کو وارننگ جاری کر دی

قومی ہاکی ٹیم مالی مشکلات کا شکار ‘ ہوٹل انظامیہ نے کھلاڑیوں کو وارننگ جاری ...

 اینٹورپ(آئی این پی) پاکستانی ہاکی ٹیم کو کھانے کے لالے پڑ گئے جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور حکومت ادائیگی کا ذمہ دار ایک دوسرے کو ٹھہرا رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق بیلجئیم میں پاکستان کی ہاکی ٹیم کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے،مالی بحران کے باوجود کھلاڑی کھیلنے کے لئے پر عزم ہیں اور ہاکی فیڈریشن مالی مسائل کی تردید کرتی نظر آرہی ہے۔دیار غیر میں قومی کھیل ہاکی کے کھلاڑی بے یارومددگار اور کھانے پینے کے پیسے نہ ہونے پر عدم تحفظ کا شکار ہیں۔عدم ادائیگی پرہوٹل انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو وارننگ جاری کردی ہے۔تمام تر مالی مشکلات کے باوجود کھلاڑیوں نے جیت کے عزم کا اظہار کیا،قومی ٹیم کے کوچ شہناز شیخ خستہ حالی کے باوجود پر جوش نظر آئے۔دوسری جانب ہاکی فیڈریشن کے صدراختررسول نے ٹیم کومالی مشکلات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا تمام تر صورتحال کے باوجودقومی ہاکی ٹیم نے پہلے مقابلے میں فتح حاصل کی،اب دیکھنا یہ کہ ہاکی فیڈریشن قومی ہاکی ٹیم کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں۔جبکہ ادھر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد کا کہنا ہے قومی ہاکی ٹیم کو مشکلات کا سامنا نہیں۔

بیلجئم میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات دی جارہی ہے۔ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان نے اچھا آغاز کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی