ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ ٗ فرانس ٗ آسٹریلیا اور کینیڈا نے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
کینیڈا (اے این این )ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ میں فرانس،آسٹریلیا اور کینیڈا کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے ۔ ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 میچز میں فرانس اور جمہوری کوریا کی ٹیمیں ان ایکشن ہوئیں ۔ فرانسیسی پلیئرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریف کھلاڑی کو ایک بھی گول کرنے کا موقع نہیں دیا ۔ فرانس کی ٹیم نے تین صفر سے کامیابی سمیٹ کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ جرمن فٹبالرز سے ہوگا ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے میری لاری ڈیلی نے دو بار گیند کو جال میں پہنچایا ۔ ایونٹ کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے برازیل کو سخت مقابلے کے بعد ایک صفر سے مات دی ۔ کامیاب ٹیم کی جانب سے واحد گول میچ کے 80 منٹ پر کیان سائمن نے کیا ۔ راؤنڈ آف 16 کے ہی ایک اور میچ میں کینیڈا کی کھلاڑیوں نے سوئٹزرلینڈ کو ایک صفر سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی ۔فاتح ٹیموں کے کپتانوں کا کہنا تھا کہا آئیندہ میچز میں کا میابی حاصل کر کے قوم کو خوبصورت تحفہ دینگے۔