ایم کیو ایم پر لگنے والے الزامات سنجیدہ ہیں ، الزامات ثابت ہونے تک حتمی رائے قائم نہیں کر سکتے : شرجیل میمن

ایم کیو ایم پر لگنے والے الزامات سنجیدہ ہیں ، الزامات ثابت ہونے تک حتمی رائے ...
ایم کیو ایم پر لگنے والے الزامات سنجیدہ ہیں ، الزامات ثابت ہونے تک حتمی رائے قائم نہیں کر سکتے : شرجیل میمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاور سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف لگنے والے الزامات بہت سنجیدہ ہیں جن کی تحقیقات ہونی چاہیئے ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ان الزامات سے قبل گرفتار ہونے والے دہشت گرد اجمل پہاڑی نے بھی بھارت جا کر تربیت لینے کا اعتراف کیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ جب تک بی بی سی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات ثابت نہیں ہو جاتے کوئی بھی حتمی رائے قائم نہیں کی جا سکتی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے کہ تمام جماعتوں کے ساتھ سیاسی مفاہمت کی جائے ۔

مزید :

کراچی -