دوسرا امان خان میموریل ون ڈے ٹورنامنٹ جولائی کے آخری ہفتے لاہور میں شروع ہوگا
لاہور (سپورٹس ڈیسک) دوسرا امان اللہ خان میموریل ون ڈے ناک آؤٹ ٹورنامنٹ جولائی کے آخری ہفتے لاہور میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں شہر کے 40 کرکٹ کلبز شرکت کرینگے۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد پنجاب اور نیو یونین کرکٹ کلب کے زیر اہتمام کیا جائے گا جن ٹیموں کو 5 جولائی تک اپنے رجسٹرڈ کھلاڑیوں کی فہرست جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ان میں پنجاب کلب، نیو یونین، ماڈل ٹاون کلب، ماڈل ٹاون گرینز، کرکٹ سینٹر، علی گڑھ، البلال، ٹاؤن شپ وائٹس، ٹاؤن شپ گرینز، لدھیانہ جمخانہ، وکٹوریس، ماڈل ٹاؤن وائٹس، کریسنٹ، جنرل اختر عبدلرحمن، شائننگ کلب، وحدت ایگلٹس، کراؤن، مسلم جخانہ، سٹیگ، پرنس، کینٹ جمخانہ، دھرم پورہ جمخانہ، مغلپورہ گرینز، ڈان کلب، لاہور جمخانہ، لکی سٹار، یونیورسل، غازی آباد سپورٹس، مسلم آباد، پی اینڈٹی جمخانہ، رائزنگ سٹار، فیاض میموریل، خضرا کرکٹرز، اپالو، نیو اتفاق، ایم پی جمخانہ، سٹی جمخانہ، ماؤ جمخانہ اور فاران سپورٹس شامل ہیں ۔