جلو کے قریب 100ایکرٹ پربیوٹینشل گارڈن بنایا جائیگا، پی ایچ اے نے کام شروع کر دیا

جلو کے قریب 100ایکرٹ پربیوٹینشل گارڈن بنایا جائیگا، پی ایچ اے نے کام شروع کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(اقبال بھٹی)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے 100ایکٹر رقبے پر محیط170کروڑ روپے کے منصوبے’’ بیوٹیشنل گارڈ ن ‘‘پر کام شروع کر دیا۔بیوٹیشنل گارڈن نہر کے کنار ے جلو پارک میں بنایا جارہا ہے ،منصوبے کو 5ماہ کی مدت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔تفصیلات کیمطابق پارکس اینڈ ہارٹی کلچر کا نیا منصوبہ بیوٹیشنل گارڈن جلو پارک نہر کے کنارے بنایا جا رہا ہے یہ پارک 100ایکٹر رقبے پر بنایا جا رہا ہے اور اس پر 170کروڑ روپے لاگت آئے گی،پی ایچ اے ذرائع نے بتایا ہے کہ جیسے نام سے ظاہر ہوتا ہے ویساہی یہ پارک خوبصورت بنایا جائیگا ،مذکورہ پارک میں الیکٹر ک واٹر سپلائی روڈز اور ہارٹیکلچر شامل ہیں۔پی ایچ اے انجینئرز نے بتایا کہ یہ بہت بڑا منصوبہ ہے جس کو ریکارڈ5ماہ کی مدت میں تیار کیا جا رہا ہے ،اس کا پی سی ون اتھارٹی سے منظور ہوکر آچکا ہے اور پی ایچ اے نے اس کے کے ٹینڈر بھی کر دیئے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ایچ اے شہر لاہورکو خوبصورت بنانے کیلئے بھر پور کام کر رہا ہے جس کیلئے شہر میں بڑے بڑے خوبصورت پارک بنائے جا رہے ہیں ،بیوٹیشنل گارڈن کے علاوہ بھی کچھ پارک بنانے کا منصوبہ زیر غور ہے جن کو جلد عملی جامہ پہنایا جا ئے اور رواں مالی سال میں شہر لاہور میں مزید پارک اور سڑکوں کی خوبصورتی پر کام کیا جائے مزید بتایا گیا کہ صرف لاہور نہیں پی ایچ اے کی حدود میں آنے والے دیگر اضلاع،شیخوپورہ،ننکانہ صاحب او رقصور میں بھی مختلف منصوبہ پر غور کر رہی ہے جس کو جلد عملی جامہ پہنایا جائیگا اور ان اضلاع میں بھی کام شروع کیا جائے گا۔