تحریک انصافکے کارکن آج مہنگائی و لوڈشیڈنگ کے خلافمظاہرہ کریں گے

تحریک انصافکے کارکن آج مہنگائی و لوڈشیڈنگ کے خلافمظاہرہ کریں گے

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ایم این اے و آرگنائزر ڈسٹرکٹ لاہور شفقت محمود نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان آج لاہور پریس کلب کے باہر بد ترین لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہر ہ کریں گے مظاہرے میں پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہونگے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے دو سال میں اقتدار کے مزے ہی لوٹے ہیں کسی اہم مسئلے کو حل کرنے پر سرے سے کوئی توجہ ہی نہیں دی ، انہوں نے کہا کہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکھنے کے لئے نام نہاد منصوبوں کی آڑ میں اربوں روپے حکمرانوں نے اپنی ذاتی تشہیر کرنے پر اجاڑ دیے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں حکمرانوں نے غریب عوام سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے مہنگائی اور بد ترین لوڈ شیڈنگ نے عام طبقہ کا کچومر نکال دیا ہے جبکہ حکمران ٹولہ ٹس سے مس نہیں ہو رہا انہوں نے کہا کہ عوام ان ظالموں حکمرانوں سے تنگ آ چکے ہیں حکمرانوں نے غریب عوام کو دھیلے کا بھی ریلیف نہیں دیا جس سے عوام کو کوئی پرسان حال نہیں لوڈ شیڈ نگ کے ختم کے دعوے کرنے والے عوام کو گمراہ کرتے رہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ وہی کا وہی ہے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1