محکمہ صحت کے ساتھ کامیاب مذاکرات،پیرا میڈکس کا دھرناختم

محکمہ صحت کے ساتھ کامیاب مذاکرات،پیرا میڈکس کا دھرناختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن اور محکمہ صحت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد کئی روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا گیا۔گزشتہ شام سروسز ہسپتال کے باہر کئی روز سے جار ی پیرامیڈیکل سٹا ف ایسوسی ایشن کے دھرنے میں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز اور خواجہ عمران نذیر نے ایسوسی ایشن کے صدر یوسف بلا سے مذاکرات کیے اور محکمہ ہیلتھ کے نمائندوں نے ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کو تحریری طور پر یقین دہانی کرائی کہ ان کے تمام تر مطالبات 15جولائی تک پورے کیے جائیں گے ۔سکیل ایک سے 4تک کے ملازمین کے سروس سٹرکچر کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گااور 5 سے 17سکیل تک کے ملازمین کا سروس سٹرکچر کا حصہ بنایا جائے گا۔ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل سٹاف اور ورک چارج ملازمین جن کی سروس 3سال تک ہو گی ان کو مستقل کیا جائے گا۔بورڈ آف منیجمنٹ کے ملازمین کو مستقل کیا جائے گا اور ٹائم سکیل پرموشن پر عملدرآمد ہو گاجس کے بعد ایسوسی ایشن کے صدر یوسف بلا نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اگر محکمہ صحت نے وعدے پر عملدرآمد نہ کیا تو 15جولائی کے بعد دوبارہ سٹرکوں پر آئیں گے۔