ایل ڈی اے کے 15اسسٹنٹ ڈائریکٹروں کی گریڈ15میں ترقی

ایل ڈی اے کے 15اسسٹنٹ ڈائریکٹروں کی گریڈ15میں ترقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے خبر نگار سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائر یکٹر جنر ل احد خان چیمہ کی زیر صدارت منعقدہ محکمانہ پرموشن کمیٹی کے اجلاس ایل ڈی اے میں 15اسسٹنٹ ڈائریکٹروں کو بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ترقی د ے دی ہے ۔ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلیم کو یگولر بنیادوں پر بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ترقی دے کر اسی ڈائریکٹوریٹ میں تعینات کر دیا گیاہے ۔ایکٹنگ چارج کی بنیاد پر ترقی پانے والوں میں جنرل کیڈر کے دو اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد اللہ چیمہ اور وزیرخان ورک ‘انجینئرنگ کے علی ضیا ء‘ڈائریکٹوریٹ آف لا کے چھے افسر عبد الرزاق‘فرحانہ ممتاز ‘ وقاص بیگ ‘اختر رسول ‘ غلام عباس لک اور سبطین رضا قریشی اوراکاؤنٹس کے پانچ افسرکاشف عمران ‘بسمہ آصف‘رضوان شوکت ‘ غلام عباس اور حبان محمد سبحانی شامل ہیں ۔