رمضان کا تقدس پامال کرنے والے ہوٹلوں کے خلافکارروائی کی جائے،واحد کاشمیری
لاہور (پ ر) ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین واحد کاشمیری نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہوٹلوں میں کھانا سرعام، تندور پر نان، پکوڑے، سموسے اور کھانے پینے کی اشیاء سرعام فروخت ہو رہی ہیں۔ پولیس اور سیاسی جماعت کے کارکنوں کے زیر سایہ کالا دھندا ان کی زیر نگرانی میں کیا جا رہا ہے۔ واحد کاشمیری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور رمضان کے مقدس مہینے کو پامال نہ کیا جائے۔ انہوں نے خادم اعلیٰ پنجاب، ڈی سی او اور علماء کونسل سے اپیل کی کہ ایسے ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔