پنجاب حکومت تمام تحصیلوں میں صافپانی فراہم کریگی،اللہ رکھا چودھری

پنجاب حکومت تمام تحصیلوں میں صافپانی فراہم کریگی،اللہ رکھا چودھری

لاہور( پ ر)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان روز کسی نہ کسی حکومتی عہدیدار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں مگراپنے گربیان میں نہیں جھانکتے پوری تحریک انصاف ان سے چےئر مین شپ چھوڑنے کا مطالبہ کررہی ہے ۔ عمران خان کے کراچی جانے پر امدادی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں وہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے کراچی گئے ہیں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں میرٹ ،شفافیت اورترقیاتی منصوبوں کی برق رفتاری سے تکمیل کے کلچر کو فروغ دیا گیا ہے۔ پنجاب میں عوام کی فلاح و بہبود، انہیں تعلیم ،صحت اوردیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے پر اربوں روپے صرف کیے جارہے ہیں2017ء تک پنجاب کی تمام تحصیلوں میں صاف پانی پراجیکٹ کے تحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی خیبرپختون خواہ کی حالت بہت خراب ہے وہاں عوام صاف پانی سے محروم ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1