بی بی سی نے ایم کیو ایم کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا دیا،اعجاز چودھری

بی بی سی نے ایم کیو ایم کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا دیا،اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے پولٹیکل ایڈوائزر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے حوالے سے بی بی سی کے انکشاف نے ایم کیو ایم کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں کر دیا ہے بی بی سی کے انکشاف کا ایم کیو ایم کو قوم کے سامنے جواب دینا ہوگا یہ بھی بات واضح ہو گئی کہ کئی سالوں سے کراچی میں انتشار اور قتل و غارت را ء کے اشارے پر کی گئی اگر ایم کیو ایم یہ غلط سمجھتی ہے تو بی بی سی کے خلاف مقدمہ درج کروائے ، انہوں نے کہا کہ کراچی اور دیگر شہروں میں مسلسل انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں لیکن وفاقی اورسندھ حکومت مجرمانہ خاموشی اختیا ر کیے ہوئے ہیں کراچی میں بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا ضیاع قومی المیہ ہے وفاقی اور سندھ حکومت پر ذمہ دار ی عائد ہوتی ہے ،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بے حسی سے انسانیت بھی شرما رہی ہے لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے بد ترین دور حکومت میں کراچی میں بڑے پیمانے پر جانوں کا ضیاع تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے اس ظلم کا انہیں دنیا اور آخرت میں جواب دینا ہوگا ، حکمرانوں کو پتہ تھا کہ جون کے مہینے میں سخت گرمی پڑے گی تو حفاظتی اقدامات نہیں کیے جس کا عوام کوخمیازہبھگتنا پڑرہا ہے ۔